سری نگر/گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کوٹورسٹ گائیڈ رئوف احمد ملک جو کل پہلگام کے دریائے لدر میں سیاحوں کی جان بچانے کے دوران خود از جان ہوگئے تھے، کی بہادری کو سلام پیش کی ہے۔
اُنہوں نے مرحوم کو ایک ہیرو قرار دیا جنہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
گورنر نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعاکرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا۔
گورنر نے رئوف احمد ڈار کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے مالی امدا د کا بھی اعلان کیا۔