شوپیان +ترال// ضلع پلوامہ کے نانرمیڈورہ ترال میں جمعہ کو مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت 'جیش محمد' سے وابستہ یاور احمد نجار ساکن ڈار گنائی گنڈ ترال اور امشی پورہ شوپیان کے جنید احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سے قبل پولیس نے شوپیان کے مذکورہ جنگجو کی شناخت عمر ساکن پاکستان کے طور پر کی تھی۔امشی پورہ کا جنگجو 13اکتوبر2018کو جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔اسے اوڑی دفنانے کیلئے لیجایا گیا تھا تاہم بعد میں اسکی شناخت ہوگئی اور اس کے بعد اسکے والدین کو اطلاع دی گئی۔شام دیر گئے تک اسکی لاش لواحقین کے حوالے کی گئی ۔واضح رہے جھڑپ میں غلام قادر کا مکان بھی تباہ ہوا۔اس دوران ترال میں مہلوک جنگجوئوں کی یادط میں مکمل ہڑتال کی گی۔ اس دوران کاروباری و تجارتی ادارے بند رہے اور ٹریفک بھی بند رہا۔ ترال کے جنگجو کو آبائی گائوں میں سپرد خاک کیا گیا، اس دوران ہزاروں لوگوں نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔