مکہ مکرمہ//اسلامی کانفرنس کی تنظیم نے یوسف الدوبئے کو کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقررکردیا ہے۔سربراہ کانفرنس نے بھارت پرزور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال کو جانچنے کیلئے اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن اوردوسری عالمی تنظیموں کو وہاں جانے کی اجازت دے۔کانفرنس کے اختتام پر جاری کئے گئے 12 نکاتی اعلامیہ جسے ’’اعلان مکہ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے میں 1967 کی سرحدوں کے اندر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی گئی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہوگا ۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مل بیٹھ کر حل کریں۔ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تحقیقات اور فوجی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں 15مارچ کو اسلام فوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا گیا ۔