ترال//ترال میں دو روز تک جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال کے بعد معمولات بحال ہوگئے تاہم تیسرے روزبھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی جس پرطالب علموںاور کار باری حلقوں میںناراضگی پائی جارہی ہے ۔ علاقے میں تمام دکانیں کھل گئیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ سروس بھی بحال ہوگئی۔انٹرنیٹ سروس بدستورمعطل رہنے کے نتیجے میںطالب علموں کو سخت مشکلات درپیش ہیںجبکہ کار باری حلقوں کا کہنا ہے کہ قصبے میں اکثر و بیشترغیر ضروری طور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جاتی ہے ۔