سرینگر//جموں کشمیر کی تاریخ میںپہلی بار یہاں اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈکامرس میں دوروزہ ینگموڈونیشنل ریفری سمینار ینگموڑوفیڈریشن آف انڈیا اورینگ موڈوایسوسی ایشن آف جموں کشمیر کے باہمی اشتراک سے منعقدہوا۔یکم جون کوشروع ہوئے اس سمینار کے دوران ریاستی ریفریوں کو اس کھیل کے علم،نئے ضوابط اور نئے قاعدوں سے روشناس کرایا گیاتاکہ ریاستی ریفری ضلع اورریاستی سطح پر اس کھیل کی چیمپین شپوں کااہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر ریفری کے فرائض انجام دے سکیں۔اس سمینار کے ممتحن اعلیٰ ماسٹر روہت نارکر تھے جو ینگمووفیڈریشن آٖ ف انڈیا کے بانی اورصدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیشہ ورانہ اور ممتازافراد کاکھیل ہے اورہمارامدعاومقصد اس کھیل کے کوچزاورریفریو ں کو کھیل کے نئے ضابطوں اوراصولوں سے آگاہ کرناتھا۔اس سمینار میں شریک ہوئے شرکاء نے کہا کہ ایسے کورسزاورسمینارمستقبل میں اُن کیلئے ثمرآورثابت ہوں گے۔ اعجازعلی گنائی ینگموڈوکوچ نے کہا اس کورس سے ہمارے معیار میں بہتری آئے گی ۔ ریفری سمینار میں پرویزحسین خان ،عادل حسین خان،ساجدعلی خان،دائودارشاد،محمدشعیب،نعمیرشبیرنے شرکت کی۔