نئی دہلی//اتراکھنڈ کے وزیراعلی ترویندر راوت نے کہا ہے کہ کیدارناتھ تباہی کی وجہ سے ادھورے پڑے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے اور مسٹر مودی نے ان سبھی منصوبوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔مسٹر راوت نے پیر کو کہا کہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد یہاں کہا کہ انہوں نے مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد وزیراعظم سے خیر سگالی ملاقات کی ہے ۔ اس دوران انہوںنے ریاست کو معاشی طور سے مستحکم کرنے کے لئے قدرتی آفت کی وجہ سے ادھورے پڑے ہوئے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے امداد کی درخواست کی ہے جس پر مسٹر مودی نے انہیں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے کیدارناتھ میں آئی قدرتی آفت کے وجہ سے ریاست کے کئی زیر تعمیر منصوبوں کا کام رک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ترقی متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے ملتوی ان سبھی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں انہوں نے مسٹر مودی سے جامع بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں سبھی منصوبوں کی تکمیل میں تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلی نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست میں خدمات کے شعبہ میں بہت امکانات ہیں اور انہیں دیکھتے ہوئے خدمات شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور سرمایہ کاروں کو سیاحت، یوگ، صحت خدمات وغیرہ میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سرمایہ کار وہاں آرہے ہیں۔مسٹر راوت نے گزشتہ چار دنوں سے دہلی میں ہیں اور انہوں نے اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ، انسانی وسائل کے ترقی کے وزیررمیش پوکھریال نشانک سمیت کئی دیگر لیڈروں سے خیر سگالی ملاقات کی۔یو این آئی