سرینگر // سعوودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور یہاں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔سرکاری طور پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں آج مطلع صاف تھا اور چاند صاف طور پر نظر آیا جس کے بعد سرکاری طور پر اس بات کا اعلان کیا گیا کہ عید الفطر منگل کو منائی جائیگی۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ چاند پیدا ہوگیا ہے جسے برصغیر پاک و ہند میں منگل کو دیکھا جاسکتا ہے اور عید الفطر بدھ کو منائی جاسکے گی۔