سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو بندوق برداروں کے حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسرا شہری زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ کاکا پورہ کے نارہ بل علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق بندوق برداروں نے نگینہ جان اہلیہ محمد یوسف لون کے گھر میں داخل ہوکر اُس پر کولیاں چلائیں۔
نگینہ اس حملے میں شدید طور زخمی ہوگئی اور بعد میں دم توڑ بیٹھی جبکہ اُس کے گھر میں موجود دوسرا شخص، جلال الدین بھوفندا، اس حملے میں زخمی ہوگیا۔
زخمی شہری کو علاج کیلئے سرینگر کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نگینہ کا شوہر، یوسف لون 2017میں بندوق برداروں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔