سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو اُس وقت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب مشتبہ جنگجوئوں نے وہاںپولیس سٹیشن پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔
حکام کے مطابق جنگجوئوں کی طرف سے پھینکا گیا گرینیڈ پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے کے نزدیک پھٹ گیا جہاں موجوددو پولیس اہلکار گرینیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت عبد العزیز اور علی محمد کے طور ہوئی ہے جن کا علاج جاری ہے۔