کوٹرنکہ //ریاست کے دیگر حصوں کی طرح ہی سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف علا قو ں میں عید الفطر مذہبی جوش و خرش اور عقیدت و حترام کیساتھ منائی گئی ۔ماہ رمضان کے اختتام پر نمازیوں کی جانب سے سب ڈویژن کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں اجتماعی طورپر نماز کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نماز عید عقیدت و احترام سے ادا کی ۔اس موقعہ پر مذہبی سکالروں اور علماء نے فرزندان توحید کو رسول پاک ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کیں ۔اس سلسلہ میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد کوٹرنکہ کے نزدیک ہو ا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے نماز عیدادا کی ۔اسی طرح سب ڈویژن کے دیگر علا قوں جن میں بدھل ،جامع مسجد راتھر منڈی وغیرہ میں بھی عید کی نماز ادا کرتے ہوئے ملکی اور ریاستی تعمیرو ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔