سرینگر/حکومت جموں کشمیر نے سنیچر کو آر کے چھبر کو جموں کشمیر بینک کا عبوری چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔
چبھر کو پرویز احمد کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو2016سے جموں کشمیر بینک کی سربراہی کررہے تھے۔
اس ضمن میں ریاست کی گورنر انتظامیہ نے آج ہی ایک حکمنامہ جاری کیا۔
مذکورہ حکمنامے، جس پر محکمہ فائنانس کے ایڈیشنل سیکریٹری،وشال شرما کے دستخط ہیں، میں واضح کیا گیا کہ اس پر فوری طور عمل در آمد کیا جائے گا۔