سرینگر/جموں کشمیر بینک کے چیئر مین پرویز احمد کو نکال باہر کرنے کے منٹوں بعد سنیچر کو ویجی لینس محکمہ کے اہلکاروں نے بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر ،سرینگر پر چھاپہ مارا۔
پرویز کی برطرفی اوربینک کے نئے سربراہ آر کے چھبر کی عبوری تعیناتی کے فوراً بعدویجی لینس اہلکاروں نے مولانا آزاد سرینگر پر واقع بینک کے صدر دفتر چھاپہ مارا۔
ذرائع نے کہا کہ ویجی لینس اہلکاروں نے بینک صدر دفتر کے مرکزی دروازے کو سیل کرواکے اس کو ہر کسی کیلئے بند کیا جس دوران وہ دفتر کے اندر چھاپہ مارتے رہے۔
اس سے قبل حکومت جموں کشمیر نے آج ہی آر کے چھبر کو جموں کشمیر بینک کا عبوری چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔
دریں اثناء پرویز نے اپنی ایک ٹویٹ کہا ہے کہ اُنہوں نے جموں کشمیر بینک میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انتہائی دیانتداری کے ساتھ انجام دی ہے اور انہوں نے ہمیشہ ادارے کے مفاد کو ہی ملحوظ رکھا ہے۔