جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں ایک وفد نے جے ایم سی ملازمین ، صفائی کرمچاریوں ،صفائی و ستھرائی ،ٹرانسپورٹ ونگ کے حق میں احتجاج کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے گورنر ستیہ پال ملک سے جے ایم سی کے احتجاج کو ختم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے جرنکو گل کی قیادت والی جے ایم سی ملازمین کے مطالبات کو فورٰ طور ح ل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کی ہڑتال سے شہر میں گندگی کے ڈھیر اکٹھا ہوئے ہیں۔انہوں نے گورنر کے مشیر وں ۔ جے ایم سی کے کمشنروں سے ان ملازمین کے ساتھ بات کرکے ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ شہر کو صاف و ستھرا رکھا جاسکے۔انہوں نے مئیر، ڈپٹی مئیر سے پوچھا کہ وہ ان ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے میں کیوں نہیں دلچسپی لیتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ ترقی کے لحاظ میں سب سے زیادہ پچھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں گلیاں ، نالیاں تباہ ہوئی ہیں۔