سرینگر/راجوری ضلع میں سوموار کو دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ راجوری ضلع کے کرہڈ گائوں میں پیش آیا جہاں اطلاعات کے مطابق دو گروہ آپس میں کسی بات پر جھگڑرہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک شخص نے گولیاں چلاکر دو افراد کو زخمی کردیا۔
زخمی شہریوں کو راجوری کے ضلع اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے اور اُن کی شناخت اسحاق شاہ ولد ایوب شاہ ساکنہ کوٹھیدارا، اور نزاکت حسین ولد نور حسین ساکنہ کرہڈ کے طور کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔