سری نگر//جموں وکشمیر بینک کے عبوری چیئرمین آر کے چھبر نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔گورنر اور آر کے چھبر نے بینک کی مؤثر کارکردگی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے آر کے چھبر سے تلقین کی کہ وہ بینک کی مالی حالت کی نگرانی کریں اور بینک میں نظم و ضبط اور شفافیت کو بنائے رکھنے کو یقینی بنائیں۔