سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منگل بعد دوپہر کوفورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔
یہ معرکہ آرائی سوپور کے وڈورہ پائین نامی علاقے میں شروع ہوگئی۔
اس سے قبل آج صبح فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ علاقے میں تلاشی شروع کی جس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دن بھر کے تلاشی آپریشن کے دوران آخر کارجنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوگیا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح فوج، سی آر پی ایف اور اس او جی اہلکاروں نے مل کر وڈورہ کو محاصرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔