سرینگر/حکام نے بدھ کو تاریخی مغل روڑ پرپسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ روڑ پر مانسر مہرا،پوشانہ اور چتاپانی علاقوں میں پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے اس پر گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکام کے مطابق مذکورہ روڑ پر تیز ہوائیں چلنے سے بھاری درخت بھی جڑوں سے اُکھڑ آئے ہیں جنہیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔
پونچھ کے ضلع ٹریفک انچارج نیاز احمد کے مطابق مغل روڑ کو ٹریفک کے قابل بنانے کیلئے کام کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کے مکمل ہونے میں کم و بیش پانچ گھنٹوں کا وقت لگ سکتا ہے۔