سرینگر/سیاحتی مقام سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں بدھ کوتازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ وادی بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق سونہ مرگ، ناراناگ اور گرد و نواح میں آج صبح تازہ برفباری ہوئی۔
حکام نے مزید کہا کہ زوجیلا پاس اور بالہ تل علاقوں سے بھی تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔
دریں اثناء نالہ سندھ پر ٹنگہ چھتر نامی مقام پر بنا پل پانی کے تیز بہائو میں ڈھ گیا ہے ۔