سرینگر/پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے منشیات فروش غلام محی الدین ولد عبدالاحد ڈار ساکنہ لڈورا کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے کچھ مقدار میں برائون شوگر اور نقدی، 8ہزار 250روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔
بیان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 100/2019کے تحت ڈھنگی وچھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔