سرینگر/ضلع ڈوڈہ کے گاتسو علاقے میں جمعہ کی صبح کم سے کم25مسافر اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہ بس جس میں وہ سوار تھے اچانک اُلٹ گئی۔
اس حادثے زخمی ہونے والے پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق 35مسافروں کو لیجارہی ایک بس بٹوٹ۔کشتوار روڑ پر اُلٹ گی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بس ضلع کے گندوہ سے جموں کی طرف محو سفر تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے مذکورہ بس دریائے چناب کی طرف نہیں اُلٹی ہے جس کے ہلاکت خیز نتائج بر آمد ہوسکتے تھے۔