سرینگر//ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک سائیکل دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوڑ کا انعقاد شاردا یونیورسٹی اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوڑ کا مقصد فطری حسن کی حفاظت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکے۔