جموں //ڈوگرہ لاء کالج کی جانب سے ایل ایل بی تھرڈ ائیر ،چھٹے سیمسٹر کے طلاب کیلئے پنچایت دورہ کا اہتمام کیا ،جو کہ ان کے سیلبس کا ایک حصہ ہے۔اس دورے کے تحت طلاب نے جندر مہلو بلاک میراں صاحب کا دورہ کرکے سرپنچ سیما دیوی کے ساتھ ملاقات کی۔سیما دیو ی4 دیہات اور 9وارڈوں کی سرپنچ ہیں۔طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے پنچایت کی متعدد سرگرمیوں کی ذکر کی اور پنچایت کی جانب سے ان دیہات میںلوگوں کے مسائل حل کرنے میں پنچایت کے رول کو اجاگر کیا۔انہوں نے پنچایت کی جانب سے لوگوں کے تنازعات حل کرنے میں نبھائے جا رہے رول کا بھی ذکر کیا۔سیما دیوی نے سرکار کی جانب سے ان دیہات کی ترقی کیلئے مہیا کئے جا رہے فنڈز پر بھی جانکاری دی۔انہوں نے متعدد سرکاروں کی جانب سے دیہات کی بھلائی کیلئے شروع کی گئی سرکاری معاونت والی ترقیاتی سکیموں کے متعلق وضاحت کی۔یہ تمام جانکاری طلاب کیلئے بہت ہی مفید تھی کیونکہ انہیں نچلی سطح پر کام کرنا ہوتا ہے۔کالج کے لیکچرار رجت صراف اور رمنیک بالی بھی طلاب کے ہمراہ تھے۔