سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دوران شب فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران سات افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں دوران شب چھاپے مار کر سات افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے اگر چہ مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کی تاہم اُنہوں نے ان گرفتاریوں کی وجوہات نہیں بتائیں۔