سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں واقع جھیل وُلر میں بدھ کو زوریمنز نامی گائوں کے نزدیک کشتی اُلٹنے کے بعد ماں بیٹی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔
حکام کے مطابق ماں بیٹی ایک کشتی پر سوار تھیں کہ نیوی کیمپ کے نزدیک اُن کی کشتی اُلٹ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوی اہلکاروں نے فوری طور متحرک ہوکر بچائو کارروائی عمل میں لائی اور ماں بیٹی کو ڈوبنے سے بچالیا۔
مقامی ذرائع نے ماں بیٹی کی شناخت رفیقہ بیگم اور اس کی بیٹی لالی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھیل ولر کے راستے سوپور جارہی تھیں جب اُن کی کشتی اُلٹ گئی۔