سرینگر/پولیس نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوئوں کے پانچ حمایتیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جو فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بناے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں عاقب نظیر راتھرساکنہ آونیرہ،عامر مجید وانی ساکنہ درپورہ،سمیر احمد بٹ ساکنہ شیرمال،فیصل فاروق آہنگر ساکنہ مولو چھتراگام اور رئیس احمد گنائی ساکنہ مولو ڈانگر پورہ شامل ہیں۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدگان حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوئوں کے حمایتی ہیں جو فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے انکشاف پر ایک بارودی سرنگ کو ضبط کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر نمبر39/2019کیس درج کیا گیا ہے۔