سرینگر/انسداد رشوت ستانی بیورو نے بدھ کو جموں کشمیر بینک کے سابق چیئر مین پرویز احمد کی جائیدادوں پر چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔
پرویز کو 8جون کے روز بینک کی سربراہی سے نکالا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق تلاشیاں تین پرائیویٹ مقامات پرلی گئیں جن میں اُن کارہاشی مکان بھی شامل ہے۔
انسداد رشوت ستانی بیورو کی ٹیم کے ساتھ مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔