سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا بدھ کو اتفاق رائے سے 17 ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب کئے گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے نام کی تجویز پیش کی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس تجویز کی حمایت کی۔
اتفاق رائے سے اوم برلا کے لوک سبھا اسپیکر منتخب ہونے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم مودی سمیت کئی اہم ممبران پارلیمنٹ اوم برلا کو لینے ان کی نشست تک گئے اور انہیں اسپیکر کی چیئر تک لائے۔
برلا راجستھان کے کوٹہ سے بی جے پی رکن پارلیمان ہیں۔کانگریس نے بھی اوم برلا کی امیدواری کی حمایت کی تھی۔اوم برلا کا سیاسی سفر دوہزار تین میں شروع ہوا ۔دوہزار چودہ میں انہوں نے پہلی بار لوک سبھا چنا ئولڑا اورکامیاب ہوئے۔دوہزارانیس میں بھی برلا نے شاندارجیت حاصل کی۔ برلا نے کانگریس کے رام نارائن مینا کوہرایا اور لگاتار دوسری بار رکن پارلیمنٹ بنے۔
اوم برلا کا سیاسی سفر سال دوہزار تین میں راجستھان کے کوٹہ جنوب اسمبلی حلقے سے شروع ہوا۔جب انھوں نے کانگریس کے قدآور لیڈراور ریاستی وزیر شانتی دھاری وال کوہرایا۔برلا اسو قت کی بی جے پی حکومت میں اچھے عہدے پر فائز ہوئے۔اس کے بعد دوہزار آٹھ کے اسمبلی چنا ئومیں کانگریس کے رام کشن ورما کو برلا نے زیر کیا۔اور دوہزارتیرہ میں پنکج مہتا کو چنا ئو ہرا کر وہ رکن اسمبلی بنے۔2014میں بی جے پی نے اوم برلا کا قد بڑھایا۔انھیں اوٹہ۔بوندی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا۔تب برلا نے کانگریس کے راجیہ راج سنگھ کو مات دے کرشاندارکامیابی حاصل کی تھی۔2019میں برلا نے کانگریس کے رام نارائن مینا کوہرایا اور لگاتار دوسری بار رکن پارلیمنٹ بنے۔