سرینگر //نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اننت ناگ حملے کے دوران لقمہ اجل بنے پولیس افسر ارشد احمد خان کے گھر واقع بال گارڈن سرینگر جاکر تعزیت پرسی کی ۔ وفد کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کررہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ عرفان احمد شاہ اور پیر آفاق احمد بھی تھے۔ انہوں نے پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی طرف سے بھی تعزیت کی۔