جموں//اگہر جتو میلہ۔2019 کے دوسرے روز نٹرنگ کی جانب سے ڈوگری ڈرامہ ’’باوا جتو ‘‘ پیش کیا گیا ۔یہ ڈرامہ مرحوم پروفیسر رام ناتھ شاستری نے تحریر کیا ہے۔جبکہ اسکے ڈیزائن کار اور ہدیات کا رپدم شری بلونت ٹھا کور ہیں۔اس ڈرامہ سے ہزاروں عقیدت مند چھ سو سال قبل ایک کسان کی پُرانی عظیم قربانیوں سے واقف ہوئے جنھوں نے جاگیر دار کے استحصال کے خلاف انصاف کی خاطر اپنے جان کی قربانی دی۔اجتماع کا خیر مقدم کرتے ہوئے نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے کہا کہ اگر ایسے پروگراموں کو ایک مستقل کارنامہ بنا یا جائے اور ہم اسکی مکمل طور سے حمایت کریں گے۔جس سے اگر کلچر کو بحال نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ کلچرل منزل و مقصود بن جائیگا۔اس موقعہ پر انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈاور دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کا ،جنھوں نے خطہ کے بیش قیمتی ہیریٹئیج کو محفوظ رکھنے میں ہماری کاوشوں کی حمایت کی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ خصوصاً ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی اندو کنول چب کو نٹرنگ کی مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔نٹرنگ نے اب تک ملک بھر میں باوا جتو کے دو سو سے زائد ڈرامے پیش کئے ہیں۔