سرینگر/ڈوڈہ ضلع میں قائم گجر بکروال بائز ہوسٹل کے اندر اُستاد کے ہاتھوں طالب علموں کی پٹائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اُستاد طالب علموں کے دیر سے کلاس میں پہنچنے پر ناراض تھا۔
ویڈیومیں اُستاد کو چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کو کم و بیش دس منٹوں تک پیٹتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق چائلڈ لائن کارڈی نیٹر میناکشی رینہ نے کہا ہے کہ اُستاد نے بچوں کو مارنے پیٹنے کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات ہورہی ہے۔