سرینگر/ضلع راجوری میں جمعرات کو ایک عمارت ڈھ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میں چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع کے کالا کوٹ علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کالا کوٹ میں ایک دو منزلہ عمارت اچانک ڈھ گئی اور اس نے سات افراد کو اپنی زد میں لایا۔
حادثے کے فوراً بعد جب بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں تو ساتوں افراد کو زخمی حالت میں بر آمد کرکے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے