سرینگر/صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی سرکار ریاست جموں کشمیر کے عوام کیلئے ایک محفوظ ماحول بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کووند نے کہا کہ حکومت ریاست جموں کشمیر کی ترقی کیلئے سبھی ضروری اقدامات کیلئے وعدہ بند ہے۔
انہوں نے کہا'' میری حکومت انتہائی جانفشانی کے ساتھ جموں کشمیر کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے''۔
انہوں نے مزید کہا''حال ہی میں ریاست کے اندر جو پُر امن بلدیاتی یا لوک سبھا انتخابات منعقد ہوئے ان سے ان کوششوں کو تقویت ملی ہے ''
جموں کشمیر فی الوقت براہ راست صدر راج کے ماتحت ہے اور یہاں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان امرناتھ یاترا کے بعد متوقع ہے جو ماہ اگست کے وسط میں اختتام پذیر ہوگی۔