نئی دہلی/ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندستانی انڈر -19 ٹیم کے بولر راسخ اسلام پر عمر کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں دو سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے ۔ بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سہ رخی سیریز میں راسخ کی جگہ پربھات موریہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔بی سی سی آئی نے کہاکہ راسخ اسلام کو غلط پیدائش کا سرٹیفکیٹ دائر کرنے کے الزام میں دو سال کے لئے معتوب کیا گیا ہے ۔ راسخ جموں و کشمیر کے کولگام کے رہنے والے ہیں اور وہ پرویز رسول اور منظور ڈار کے بعد ریاست کے تیسرے کرکٹ کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں کھیلے ہیں۔یو این آئی