سرینگر/ راجوری ضلع میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ اس کی پانچ بکریاں بھی لقمہ اجل بن گئیں۔
اس حادثے میں ،جو راجوری کے درہال علاقے میں پیش آیا، میں ایک اور شہری زخمی بھی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے درہال، راجوری میں بادلوں نے زور دار طریقے سے گرجنا شروع کیا جس کے دوران آسمان سے ایک بجلی گری
اور عبد الرزاق ولد لال حسین ساکنہ بری درہال کو نشانہ بناتے ہوئے اُسے جاں بحق کیا۔
آسمان سے گرنے والی اس بجلی نے نہ صرف عبد الرزاق بلکہ اُس کی پانچ بکریوں کو بھی لقمہ اجل بنادیا۔
عبد الرزاق کے آس پاس موجود تصور حسین ولد ساجاوال حسین اس حادثے میں زخمی ہوگیا۔