سرینگر/جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جمعہ کو اُس وقت افراتفری کے مناظر نظر آئے جب کے پی روڑ پر تعینا ت فورسز اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل کو روکنے کیلئے ہوا ئی فائرنگ کی۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان فورسز کی طرف سے رکنے کا اشارہ نظر انداز کرتے ہوئے اُن کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹ عبور کرکے نکل گئے جس کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے اُنہیں روکنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تلاشیاں شروع کیں تاکہ بھاگنے والے دو نوجوانوں کو پکڑا جاسکے۔
واضح رہے کہ کے پی روڑ اننت ناگ پر ہی12جون کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں5سی آر پی ایف اہلکاراور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے علاقے میں فورسز سخت ترین چوکسی کی حالت میں ہیں۔