سرینگر/کشتوار کے جنگل میں جمعہ کو فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
یہ معرکہ اُس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے کیشون جنگل میں تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
ایس ایس پی کشتوار شکتی کمار پاٹھک کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے کیشون جنگل میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
انہوں مزید کہا کہ فوری طور پر کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔