سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک مسجد شریف آگ کی واردات میں نقصان سے دوچار ہوگئی۔
یہ واقعہ ضلع کے نوپورہ علاقے میں گذشتہ شب کے دوران پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسجد شریف کی تیسری منزل اس واردات میں مکمل طور خاکسترہوگئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے والے عملے کو بلایا گیا تھا تاہم آگ اتنی تیز تھی کہ اس نے آناً فاناً مسجد کی اُوپری منزل کو راکھ کردیا۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔