سرینگر/کشتوار ضلع میں سنیچر کوکم سے کم15مسافر اُس وقت زخمی ہوگئے جب ایک میٹاڈار گاڑی بیچ سڑک پر اُلٹ گئی۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ فوگ موڑ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب کنڈی سے ایک میٹاڈار گاڑی کشتوار کی طرف جارہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15زخمی مسافروں کو ضلع اسپتال کشتوار پہنچایا گیا ہے جن میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔