سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سنیچر کو کہا کہ'' حریت لیڈران بات چیت کیلئے تیار ہیں''۔
انہوں نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران کہا''جن حریت لیڈروں نے ایک بار رام ولاس پاسوان کیلئے اپنے دروازے بند کئے تھے، آج بات چیت کیلئے تیار ہیں اور یہ ایک صحت مند نشانی ہے''۔
گورنر ملک نے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کی منشیات کیخلاف بات کرنے پر اُن کی تعریفیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ حریت لیڈران کی طرف سے سماجی مسائل پر بات کرنے کی تعریف کرنی چاہئے۔