سرینگر/سرکار نے وادی کشمیر میں چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر پابندی عاید کی ہے۔
اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق متعلقہ ادارے کو یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ تعلیمی ادارے،کوچنگ انسٹی چیوٹس،انڈسٹریل اور ایسے ہی تجارتی ادارے چنار کے درختوں پر اپنے اشتہارات نصب کرکے قدرتی حسن کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان سرختوں کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
آرڈر کے مطابق کشمیر کے صوبائی کمشنر نے تمام ضلع کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ چنار کے درختوں پر اشتہارات نصب کرنے پر عایدپابندی کو یقینی بنایا جائے اور چنار کے درختوں پر جو ہورڈنگس اور سائن بورڈ موجود ہیں اُنہیں فوری طور ہٹایا جائے۔