سرینگر// پسٹی سائڈس /انسکٹی سائڈس کے معیار کاتجزیہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے اور مزید مضبوط بنانے کی غرض سے کل ناظم زراعت سید الطاف اعجاز اندرابی نے کوالٹی کنٹرول لیب لالمنڈی سرینگر میں سازو سامان لیب سیکشن کا افتتاح کیا۔ لیبارٹری کو اعلیٰ معیار کے GLC اور UV vis Spectrophotometer کے ساتھ لیس کیا گیا ہے جس میں Hexaconozole 5% EC کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت ہے اس میں وسیع پیمانے پر spectrum Fungicide and Melathion موجود ہے جو ایک organo thio phosphate insecticide ہے۔ ان ہائی ٹیک آلات کے اضافے کے باعث لیبارٹری میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت 18 مالکیولز سے بڑھ کر 23 مالکیولز تک پہنچ گئی ہے۔ ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول لیب میں صحت اور باقاعدگی کے ساتھ کھاد /انسکٹی سائڈ/پسٹی سائڈس بیماریوں کے معیار کے پیرا میٹرس کی جانچ کی جاتی ہے۔ ایگریکلچر کیمیسٹ نے جانکاری دی کہ انسکٹی سائڈ / پسٹی سائڈس کے پیرا میٹرس کا تجزیہ کرنے کی خاطر اُن کے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ موجود ہے جن میں دو پی ایف اے نیشنل انسٹی چیوٹ آف پلانٹ ہیلتھ منیجمنٹ (NIPHM)حیدرا آباد سے خاص تربیت حاصل کئے ہوئے ہیں اور اب لیبارٹری میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت 23مالیکولس تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد 32مالیکولس کا تجزیہ حاصل کرنے کا ہے جس کیلئے مزید ہائی ٹیک سازوسامان کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ اس موقعہ پر دوسرے سینئر افسران کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر انپٹس، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاء انفورسمنٹ اور ایگریکلچر انفارمیشن آفیسر موجود تھے۔