(سانیٹ )
ماب لِنچِنگ کی یہ خبریں آئے دِن جو آتی ہیں
ذہن و دِل کو رات دِن رنجُور کرتی رہتی ہیں
زِندگی کے آئینے کو چُور کرتی رہتی ہیں
چِھین لے جاتی ہیں خوشیاں رنج و غم دے جاتی ہیں
آئینۂ قومی یکجہتی پہ پڑ جاتی ہے خاک
نام پر مریادا پُرش اُتّم کے یہ ظُلم و سِتم
کالے کالے حرفوں میں تاریخ میں ہونگے رقم
آہ ! مُلک و قوم کے حالات ہیں تشویش ناک
بے خبر ہیں رام جی کے وصف اور کِردار سے
نفرت و بُغض و تعصُّب کا لگا ہے جِنکو روگ
ماب لِنچِنگ میں مولوِّث ذہن و دِل کے کالے لوگ
ہو رہے ہیں زعم میں تعداد کے خُونخوار سے
جاں بَلب سونے کی چِڑیا کو جو کرتا رہتا ہے
اے نیازؔ اِک جُھنڈ یہ خارِش زدہ کُتّوں کا ہے
۶۷؍ جالندھری ، اعظم گڑھ ۔ ۲۷۶۰۰۱
(یُو۔پی۔) اِنڈِیا
موبائل؛|91 9935751213