جموں //ٹریفک پولیس نے امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس سلسلہ میںایس ایس پی ٹریفک دیہی جموں موہن لعل کیتھ نے ڈی ایس پی ٹریفک سانبہ ۔کٹھوعہ بہاری لعل کے ہمراہ لکھن پور کا دورہ کیا ،جو کہ شری امر ناتھ جی یاترا کا بنیادی کیمپ ہے،جہاں پر ٹریفک پولیس نے ایک انسپکٹر اور متعدد اہلکاروں کے تحت یاترا ریسپشن مرکز قائم کیا ہے۔س موقعہ پر ایس ایس پی کو یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کی جانکاری دی گئی اور انہیںیاتریوں کے لئے بغیر کسی روکاوٹ کے گاڑیوں کی نقل و حرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ ایس اسی پی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔انہوں نے کہا سماج کو اس عمل میں شرکت کرنی ہوگی اور ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی روکاوٹ جاری رکھنے کی ذمہ واری لینی ہوگی۔لکھن پور کے عوام نے عام لوگوں کے لئے ٹریفک منیجمنٹ اوراستقبالیہ مرکز قائم کرنے کیلئے پولیس کی سراہنا ۔