سرینگر/جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں بدھ کو دو نوجوانوں کی لاشیں پُر اسرار حالت میں بر آمد ہوئی ہیں۔
یہ لاشیں خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق قصبہ کے شیر باغ علاقے میں واقع ایک قبرستان سے بر آمد کی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں کی موت کا سبب منشیات کا حد سے زیادہ استعمال ہوسکتا ہے۔
انہوں نے تاہم کہا کہ دونوں کی موت کا سبب جانے کیلئے تفصیلی تحقیقات کی جائے گی۔
مرنے والوں میں سے ایک کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ضلع کشتوار کا رہنے والا تھا۔