سرینگر /پولیس کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گی ہےا کہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ پولیس نے 6منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں براون شوگر اور نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کی گئی ہیں۔
پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس نے محمد رفیق صوفی ولد محمد سبحان صوفی ساکنہ جلال صاحب بارہ مولہ ، نوید منظور نجار ولد منظور احمد نجار ساکنہ اقبال کالونی بارہ مولہ ، محسن یوسف میر ولد محمد یوسف میر ساکنہ دلنہ ، دانش قاضی ولد عبدالحمید قاضی ساکنہ بونیار حال دلنہ ،محمد عباس میر ولد غلام محمد میر ساکنہ دلنہ اور صدام حسین خان ولد محمد حسین خانہ ساکنہ کانسپورہ نامی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں برون شوگر اور نشیلی ادویات کی 297ٹکیاں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبرات 113/2019اور 114/2019کے تحت پولیس اسٹیشن بار ہ مولہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔