سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بدھ کی شام ایک سکولی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں16طالب علم زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ بس گورنمنٹ مڈل سکول چیک وترگام، بانڈی پورہ کے طالب علموں کو لیجارہی تھی جب یہ لار بائی پاس کے نزدیک لڑھک گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ طالب علم سونہ مرگ سیر کیلئے گئے تھے اور جب وہ واپسی کی راہ پر تھے تو اُنہیں لیجارہی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں16طالب علم زخمی ہوگئے۔