سرینگر// انسٹی چوٹ آف ٹیکنالوجی زکورہ کیمپس کشمیر یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں ہورہے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کو شکست دی۔ کشمیر یونیورسٹی میں اس ٹورنامنٹ دائریکٹوریٹ آف فیزیکل ایجوکیشن و سپورٹس کررہا ہے۔ آئی او ٹی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18اوور میں 140رن بنائے تاہم کامرس کی ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر پائی۔ انسٹی چوٹ آف ٹیکنالوجی زکورہ کیمپس کے پروفیسر جی ایم بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکتر بشارت علی نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔