سرینگر//نوجوانوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی کوششوں اوراُنہیں تعمیری کاموں میں لگانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ریڈناگ فوجی کیمپ نے یہاں مقامی نوجوانوں کیلئے والی بال کے ایک دوستانہ میچ کااہتمام کیا۔مقابلے دوران مقامی نوجوانون نے سپورٹس مین شپ کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔تاشائیوں جن میں بزرگوں اور بچوں کی خاصی تعداد بھی شامل تھی،اپنی من پسند ٹیموں کاحوصلہ بڑھاتے دیکھے گئے ۔علاقے کے سبھی لوگ فوج کی کوششوں سے خوش تھے اورانہوں نے ایسے مزیدمقابلے منعقد کرانے کا مطالبہ کیا۔ ایسے مقابلے عوام اورجوان کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے میں دوررس ثابت ہوں گے۔