سرینگر/ریزرو بینک آف انڈیا( آر بی آئی ) نے جمعرات کو آر بی آئی کے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ،اے کے مسرا کو جموں اینڈ کشمیر بینک لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کا ایڈیشنل ڈائریکٹر نامزد کیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق مسرا کی نامزدگی3 جولائی2019سے دو برس کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔