نئی دہلی//پارلیمنٹ میں جمعہ کو پیش 20-2019کے عام بجٹ میں سب سیڈی میں 39,728.36کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نریندرمودی حکومت کے دوسرے دور اقتدار کا آج پہلا عام بجٹ پیش کیا جس میں مختلف مدوں میں دی جانے والی سب سیڈی کی رقم 19-2018 کے ترمیمی اندازے 2،99،221.11کروڑ روپے کے مقابلے میں 39,728.36 روڑ روپے کا اضافہ کرکے 3،38،949.47کروڑ روپے پر پہنچ جانے کا اندازہ لگایاگیا ہے ۔سال 19-2018 کے بجٹ اندازے میں یہ 2،95،507.36کروڑ روپے رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا تھا۔ سب سیڈی کا سب سے زیادہ خرچ فوڈ سبسڈی پر ہوگا۔رواں مالی سال میں فوڈ سبسڈی کی رقم ایک لاکھ 84 ہزار 220 کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ہے ۔یہ رقم 19-2018 کے ترمیمی اندازے 1،71،298کروڑ روپے سے 12،922کروڑ روپے زیادہ ہے ۔اس سے پہلے 19-2018 کے بجٹ اندازے میں اس کے 1،69،323 کروڑ روپے رہنے کا اندازہ لگایاگیا تھا۔ کھاد پر دی جانے والی سب سیڈی میں 19-2018 کے ترمیمی اندازے 70،085.70کروڑ روپے کے مقابلے میں 9،901.30کروڑ روپے کے اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اسے بجٹ میں 79،996کروڑ روپے کیاگیا ہے ۔سال 19-2018 کے بجٹ میں کھاد سب سیڈی 70،090.35کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ظاہر کیاگیاتھا۔یہ رقم ترمیمی اندازے میں چار کروڑ 65لاکھ روپے کم تھی۔ بجٹ تجویزوں کے مطابق ،یوریا پر دی جانے والی سب سیڈی 44،995.35کروڑ روپے سے بڑھکر 53،629کروڑ روپے پر پہنچ سکتی ہے ۔غذاییت مبنی سبسڈی بھی 25،090.35کروڑ روپے کے مقابلے 26،367کروڑ رہنے کا اندازہ ہے ۔ سود سبسڈی 22،656.64کروڑ روپے کے مقابلے 25،056.01کروڑ روپے پہنچنے کا اندازہ ہے ۔سود سبسڈی میں کسانوں کے لئے عارضی مدت کا قرض مہیا کرنے کے لئے دی جانے والی سود کی مدد 14،987 کروڑ روپے سے بڑھکر 18ہزار کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے ۔ دیگر مدوں کی سبسڈی 19-2018 کے ترمیمی اندازے 10،327.59کروڑ روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال میں 12،199.46کروڑ روپے پر پہنچ جانے کا اندازہ ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات رسوئی گیس اور مٹی کے تیل پردی جانے والی سبسڈی کی رقم بھی 19-2018کے ترمیمی اندازے کے 24،833.18کروڑ روپے سے بڑھکر 37،478کروڑ روپے پہنچنے کا اندازہ ظاہر کیاگیا ہے ۔سال 19-2018کے ترمیمی اندازے کے 24،833.18کروڑ روپے سے بڑھکر 37،478کروڑ روپے پہنچنے کا اندازہ ظاہر کیاگیا ہے ۔سال 19-2018کا بجٹ اندازہ اس کے 24،932.80کروڑ روپے رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا تھا۔